23 جنوری ، 2013
گجرانوالہ…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم سیکورٹی کی ذمہ داری آئی سی سی پر عائد ہوتی ہے،وہ گجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، چیئرمین پی سی بی ذکا ء اشرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی سیکورٹی کی ذمہ داری آئی سی سی کی ہے کیونکہ وہ ہی ٹورنامنٹ کرارہی ہے،انھوں نے کہا کہ اب ٹیم میں و ہ رہے گاجو پرفارم کرے گا،انھوں نے بتایاکہ اکمل برادران کو خراب پرفارمنس کی بنا پر ڈراپ کیا گیا ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کیلئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے رابطے جاری ہیں،پاکستان میں سیاسی ماحول جیسا بھی ہو سپر لیگ اپنے وقت پر ہوگی ۔