Time 30 جنوری ، 2024
پاکستان

آزاد کشمیر کے وزیر سیاحت کی گاڑی سے ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

حادثے میں فہیم ربانی اور ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے ہیں: پولیس— فوٹو:فائل
حادثے میں فہیم ربانی اور ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے ہیں: پولیس— فوٹو:فائل

آزاد کشمیر کے وزیر سیاحت فہیم ربانی کی گاڑی سے ٹکر کے باعث موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ امبور کے مقام پر پیش آیا جہاں وزیر سیاحت کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوئی۔

پولیس نے بتایاکہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں فہیم ربانی اور ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :