01 فروری ، 2024
اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی ) نے 2024 کے لیے سخت گیس پالیسی کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق فرموں کو باہمی طور پر طے کردہ نرخوں پر نجی شعبے کو گیس فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔
بشر طیکہ یہ نرخ پالیسی میں طے کردہ نرخوں سے کم نہ ہوں تاکہ وہ محدود گیس ذخائر کا استحصال نہ کر سکیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر افسر نے وضاحت کی کہ2012 پیٹرولیم پالیسی میں زونل بنیادوں پر پیش کردہ 40 فیصد پریمیم کے مطابق قیمت 7.5سینٹ فی ایم ایم بی ٹی کو ہوگی۔
اس طرح حکومت کو اس پر 40 فیصد ٹیکس اور 12.5 فیصد رائلٹی ملے گی، اس طرح قطعی قیمت ساڑھے 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے اطراف ہو جائے گی، 500،1000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس گراں قیمت درآمد آر ایل این جی کی جگہ لے گی ۔