Time 03 فروری ، 2024
پاکستان

پشاور پولیس نے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

نفری میں کمی کے باعث پی ٹی آئی، اے این پی،جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے امیدواروں کو پولیس گن مین نہیں دے سکتے: پولیس/ فائل فوٹو
نفری میں کمی کے باعث پی ٹی آئی، اے این پی،جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے امیدواروں کو پولیس گن مین نہیں دے سکتے: پولیس/ فائل فوٹو

پشاور پولیس نے انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی۔

پشاور پولیس کا کہنا ہےکہ نفری میں کمی کے باعث پی ٹی آئی، اے این پی،جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے امیدواروں کو پولیس گن مین نہیں دے سکتے۔

پشاور پولیس کو انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے پی ٹی آئی کے تیمور سلیم جھگڑا، ارباب شیر علی، جماعت اسلامی کے امیدوار صابر حسین اعوان، سابق صوبائی اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی اور دیگر امیدواروں نے سکیورٹی کے لیے گن مین دینے کی درخواستیں دی تھیں۔

پولیس نفری میں کمی کے باعث کیپیٹل سٹی پولیس نے امیدواران کو تحریری طور پر مشورہ دیا ہے کہ  تمام امیدوار رجسٹرڈ سکیورٹی کمپنیوں سے گارڈز لے کر اپنی سکیورٹی یقینی بنائیں۔

پشاور پولیس کے مطابق تمام امیدواروں کی کارنر میٹنگز اور جلسوں کے لیے سکیورٹی فراہم کی جائے گی، پولیس اہلکار الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہیں گے، پولیس کے پاس امیدواران کو سکیورٹی دینے کے لیے اضافی نفری نہیں ہے۔

مزید خبریں :