پاکستان
25 فروری ، 2012

نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو حکومت ختم کرکے دم لیا جائے گا، جاوید ہاشمی

نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو حکومت ختم کرکے دم لیا جائے گا، جاوید ہاشمی

اسلام آباد…تحریک انصاف کے رہنماء جاویدہاشمی نے کہاہے کہ نیٹو کی معطل سپلائی روٹ کسی بھی ذریعے راستے سے بحال کی گئی تو اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت ختم کراکے دم لیا جائے گا۔ ڈرون حملوں کے خلاف اسلام آباد میں پریڈ ایونیو پر تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے تحریک انصاف کی شیریں مزاری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ، جاویدہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈرون حملے مشرف دور میں شروع ہوئی جو آج بھی جاری ہیں، موجودہ حکمران 4 سال میں بھی مشرف دور کی غلطیاں کو سدھار نہیں سکے ، انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد منظور کی لیکن حملے رک نہیں سکے ہیں ، نیٹو کا سپلائی روٹ زمینی یا فضائی کسی بھی طریقے سے بحال کرنے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :