Time 03 فروری ، 2024
کھیل

انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان ٹیم بنگلادیش کو 5 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

عبید شاہ نے 156 رنز کا ہدف حریف ٹیم کے لیے ناممکن بنا دیا، بنگلادیشی ٹیم 150رنز بنا کر آؤٹ ہوئی— فوٹو: پی سی بی
عبید شاہ نے 156 رنز کا ہدف حریف ٹیم کے لیے ناممکن بنا دیا، بنگلادیشی ٹیم 150رنز بنا کر آؤٹ ہوئی— فوٹو: پی سی بی

انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان ٹیم بنگلا دیش کو 5 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی اوپنر نے37 رنزکا آغاز فراہم کیا، شامل حسین 19 اور شاہ زیب خان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، مڈل میں عرفات منہاس نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، علی اسفند نے 19رنز بنائے۔

گرین شرٹس 41 ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری، عبید شاہ نے ایک ایک کرکے پانچ بیٹرز کوپویلین پہنچادیا۔ بنگلادیش کی نویں وکٹ 127 رنز پر گر گئی لیکن 10 ویں وکٹ پر رہانت دولا اور معروف مریدھا اسکور 150 تک لے گئے۔

ذیشان نے معروف کو بولڈ کرکے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا اور یوں پاکستان ٹیم بنگلا دیش کو 5 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے جمعرات کو ہوگا۔

مزید خبریں :