16 اکتوبر ، 2024
انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر اولی اسٹون نے شادی کے چوتھے روز ملتان میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔
اولی اسٹون گزشتہ ہفتے اپنی شادی کے لیے چھٹیاں لے کر انگلینڈ چلے گئے تھے اور انہوں نے ہفتے کو انگلینڈ میں شادی کی تھی۔
اولی اسٹون نے جیسیکا نامی لڑکی سے شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیو کرکٹر سمیت فوٹوگرافرز نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔
اب بتایا جارہا ہے کہ اولی اسٹون تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم کو دستیاب ہوں گےجس کیلئے انہوں نے ٹیم کو ملتان میں جوائن کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔