04 فروری ، 2024
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنےکا امکان ظاہرکیا ہے۔
جواد میمن کے مطابق ملک پر اثر انداز مغربی لہر کے اثرات اب پنجاب اور شمالی علاقوں پر اثر انداز ہیں، سسٹم کا مرکز افغانستان اور اس سے ملحق پاکستان کے حصے ہیں، سندھ اور بلوچستان سے موسلادھار بارش کا سلسلہ تقریباً ختم ہوچکا ہے۔
جواد میمن کا کہنا ہےکہ سندھ بلوچستان میں 12 گھنٹے بعد موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 24 سے36 گھنٹوں میں پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے، 6 فروری کی دوپہریا شام تک یہ سسٹم بیشترپاکستانی علاقوں سے نکل جائےگا، اس سسٹم کے بعد ملک میں سردی کی نئی لہر آنےکا امکان ہے۔