05 فروری ، 2024
کراچی پورٹ کا بلک اور جنرل کارگو نظام تقریباً ایک ماہ میں متحدہ عرب امارات کے حوالے کیا جائے گا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سیدین زیدی نے کے پی ٹی کا بلک اور جنرل کارگو نظام مایک ماہ میں یو اے ای کے حوالے کیے جانے کی تصدیق کی۔
چیئرمین کے پی ٹی نے کہا کہ یواےای کو7 برتھیں دی جارہی ہیں، اےڈی پورٹس کراچی پورٹ کی 7 برتھوں پر13کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، کاروبارسے حاصل آمدن کا مخصوص حصہ کے پی ٹی کو ملے گا۔