کراچی: پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز چھیننے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے حلقہ این اے 232 کورنگی میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس چھیننے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سندھ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی۔

کراچی کے حلقہ این اے 232 کورنگی میں پریزائیڈنگ افسر عبدالواجد قریشی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی باکس چھینے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان بیلٹ پیپرز کا باکس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

الیکشن کمشنر سندھ نے این اے 232 میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرچھیننے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس اوررینجرز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

مزید خبریں :