دنیا
Time 08 فروری ، 2024

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ وادی میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔

برطانوی پارلیمنٹرینز نے مطالبہ کیا کہ برطانوی پارلیمنٹ اور برطانوی حکومت جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

منگل کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والے کشمیر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں برطانوی پارلیمنٹرینز کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ لاکھوں کشمیریوں کے مصائب کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ارکان پارلیمنٹ نے بھارت سے مواصلاتی بندش اٹھانے، سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ علاقے تک رسائی دینے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نے کا مطالبہ کیا۔

اس حوالے سے پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کی جڑیں تاریخ اور جغرافیائی سیاست میں پیوست ہیں، کشمیر جنوبی ایشیا میں ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔

مزید خبریں :