Election 2024 Election 2024

کھیل
Time 08 فروری ، 2024

انتخابات میں 99 فیصد ایسے امیدوار ہیں جنہیں میں ووٹ نہ ڈالوں: رمیز راجہ

ان کے حلیے 1960 جیسے ہیں اور ہم 2024 میں جی رہے ہیں یہ ہمارا اولڈ سسٹم ہے: سابق چیئرمین پی سی بی/ فائل فوٹو
ان کے حلیے 1960 جیسے ہیں اور ہم 2024 میں جی رہے ہیں یہ ہمارا اولڈ سسٹم ہے: سابق چیئرمین پی سی بی/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں 99 فیصد ایسے امیدوار کھڑے ہیں جنہیں میں ووٹ نہ ڈالوں ۔

ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ انتخابات میں 99 فیصد ایسے امیدوار کھڑے ہیں جنہیں میں ووٹ نہ ڈالوں،  ان کے  حلیے  1960 جیسے ہیں اور ہم 2024 میں جی رہے ہیں یہ ہمارا اولڈ سسٹم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا منشور دیکھیں تو لگتا ہے کہ لالچ دی جاتی ہے کہ ووٹ دو روٹی کیلئے، مکان کیلئے اور کپڑے کیلئے یا کسی لالچ کیلئے تو یہ خاص پاکستان کی ترقی اور اس کے آگے بڑھے کیلئے نہیں ہوا۔

مزید خبریں :