پاکستان
23 جنوری ، 2013

وزیر اعظم نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس واپس لے لیا

وزیر اعظم نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس واپس لے لیا

کراچی…وزیرمملکت خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری کے مالکان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے۔بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری سانحے میں 250سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری مالکان کے خلاف درج مقدمہ وزیراعظم کی ہدایت پر واپس لیا گیا ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے پر عہدے داروں سے وعدہ کیا تھا کہ مقدمہ واپس لے لیا جائے گا۔وزیر مملکت برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ پہلے حادثے کا مقدمہ درج کرکے اس کی تحقیقات کی جائیں۔ اگر صرف حادثے پر قتل کے مقدمے درج کیئے جاتے رہے تو کاروبار کون کرے گا۔

مزید خبریں :