24 جنوری ، 2013
لاہور … ریلوے میں ڈیزل کے بحران نے پھر سر اٹھا لیا، چیک ڈس آنر ہونے پر پی ایس او نے مزید ڈیزل دینے سے انکار کر دیا، ریلوے نے کراچی ایکسپریس سمیت 18مسافر ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں۔ محکمہ ریلوے کے پاس صرف 2روز کا ڈیزل رہ گیا ہے۔ پی ایس او کی جانب سے ڈیزل روکے جانے پر محکمے نے اوپن مارکیٹ سے ڈیزل خریدنا شروع کر دیا ہے۔ ایندھن کی کمی کے باعث کراچی ایکسپریس سمیت 18مسافر ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس کو صرف ایک دن کیلئے بند کیا گیا ہے جبکہ دیگر ٹرینوں کو تاحکم ثانی بندکرنا مجبوری ہے۔