Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

پچھلے دو دن میرے لیے ڈراؤنے خواب کی طرح تھے، آر او این اے 87 عہدے سے مستعفی ہوگئے

مزید تفصیل میں نہیں جانا چاہتا: آر او احمد صہیب کے استعفے کا متن— فوٹو:فائل
مزید تفصیل میں نہیں جانا چاہتا: آر او احمد صہیب کے استعفے کا متن— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے87 خوشاب  کے ریٹرننگ آفیسر احمد صہیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

احمد صہیب نے استعفے میں لکھا کہ پچھلے دو تین دن میرے لیے ڈراؤنے خواب کی طرح تھے۔

انہوں نے کہاکہ مزید تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔

دوسری جانب حلقہ این اے 87 خوشاب  کے تمام 345 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے شاکر بشیر اعوان 117773 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوار عمر اسلم خان 108308 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :