Time 07 ستمبر ، 2024
پاکستان

قلات میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

قلات میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا: آئی ایس پی آر— فوٹو:فائل

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے، قوم کی حمایت سے سکیورٹی فورسز امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

مزید خبریں :