9 مئی واقعات: عمران خان اور شاہ محمود کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے پراسیکیوشن کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی۔ فوٹو فائل
انسداد دہشتگردی عدالت نے پراسیکیوشن کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی۔ فوٹو فائل

انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی واقعات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

پی ٹی آئی وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے اور 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

مزید خبریں :