Time 10 فروری ، 2024
پاکستان

عام انتخابات میں جیتنے والے 3 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عام انتخابات میں جیتنے والے تین آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کا سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آغاز ہوگیا ، این اے 54 ٹیکسلا سے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

این اے 48 سے کامیاب آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ سپورٹرز اور ووٹرز سے مشاورت کے بعدکیا۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے حلقہ این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان نے بھی ایک ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 76 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، دیگر آزاد امیدوار 6، مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام 3، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور مجلس وحدت المسلمین ایک نشست حاصل کرچکی ہے۔

مزید خبریں :