کیا مونگ کی دال سے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟

اس دال کے استعمال سے آپ کا پیٹ دن بھر بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور یہ بھوک کو کم کرتا ہے جو وزن کم کرنے کیلئے بہترین ہے/ فائل فوٹو
اس دال کے استعمال سے آپ کا پیٹ دن بھر بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور یہ بھوک کو کم کرتا ہے جو وزن کم کرنے کیلئے بہترین ہے/ فائل فوٹو

ہری مونگ کی دال کا استعمال اکثر گھروں میں کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ غذائیت سے بھری یہ مونگ دال  وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار  اداکر تی ہے۔

کیا آپ وزن کم کرنے کیلئے روز ایک ہی ڈائٹ پلان پر عمل کرکے تھک چکے ہیں اور کچھ نیا کھانا چاہتے ہیں تو ہری مونگ کی دال کا انتخاب بہترین ہوگا۔

ہری مونگ کی دال کو پودے سے حاصل کیا جاتا ہے جو فائبر، پروٹین، وٹامن بی 6، وٹامن سی اور فولیٹ سمیت منرلز میں آئرن، میگنیشیم اور  پوٹاشیم کا خزانہ ہے۔

اس کے علاوہ اس دال میں فیٹس اور کولیسٹرول کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جو وزن کرنے کیلئے بہترین ہے۔

غذائیت سے بھر پور

غذائیت سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ہری مونگ کی دال کے استعمال سے قوت مدافعت کو تقویت ملتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ درست رہنے کے ساتھ ساتھ جسم کے تمام پٹھے بھی اپنا کام بخوبی انجام دیتے ہیں اور ساتھ ہی وزن بھی کم ہوتا ہے۔

فائبر کا خزانہ

ہری مونگ دال میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ آنتوں کو صحت مند بنانے  اور آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے سبب قبض کی شکایت کم ہو جاتی ہے۔

وزن کم کرے

اس چھوٹی سی دال میں کیلوریز  کم اور پروٹین اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے استعمال سے آپ کا پیٹ دن بھر بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور  یہ بھوک کو کم کرتا ہے جو وزن کم کرنے کیلئے بہترین ہے۔

 دل کو صحت مند بنائے

ہری مونگ کی دال میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے اور  یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے جس کے سبب دل صحت مند رہتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتی اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔


مزید خبریں :