بھارتی اداکارہ وہاج علی پر فدا، ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہشمند

میں وہاج سے بہت محبت کرتی ہوں، ان سے ملنے کیلئے صرف ایک بار پاکستان آنا چاہتی ہوں: اداکارہ ریم شیخ فوٹو فائل
میں وہاج سے بہت محبت کرتی ہوں، ان سے ملنے کیلئے صرف ایک بار پاکستان آنا چاہتی ہوں: اداکارہ ریم شیخ فوٹو فائل

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریم شیخ پاکستانی اداکار  وہاج علی پر فدا ہو گئیں۔

بھارتی ٹی وی شو پر اداکارہ ریم شیخ دیگر بھارتی  اداکاروں کے ہمراہ اپنے ایک ڈرامے کی تشہیر کے لیے شریک ہوئیں۔

شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان  جینیفر  نے اداکارہ ریم  سے سوال کیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟

میزبان کے سوال  کے جواب میں اداکارہ نے پاکستانی اداکار وہاج علی کا نام لیا۔

ریم شیخ  کا کہنا تھا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی اور اس کیس میں پاکستان  جانا چاہوں گی یا پھر وہاج  پاکستان سے مجھ سے ملنے بھارت آجائیں کیونکہ میں وہاج علی سے بہت پیار کرتی ہوں۔

ریم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں صرف ایک بار ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، میں وہاج سے بہت محبت کرتی ہوں۔

مزید خبریں :