Time 11 فروری ، 2024
پاکستان

جاتی امرا میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا

نواز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان مل کر چلنے پر اصولی اتفاق ہوا ہے: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب—فوٹو: اسکرین گریب
نواز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان مل کر چلنے پر اصولی اتفاق ہوا ہے: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب—فوٹو: اسکرین گریب

وفاق میں حکومت سازی کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی حوالے سے لاہور میں مسلم لیگ ن اور  ایم کیو ایم کے قائدین کی ملاقات ہوئی۔

ن لیگ کی طرف سے نواز شریف اور ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول صدیقی نے وفد کی قیادت کی، اس ملاقات میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ بھی  شریک تھے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان مل کر چلنے پر اصولی اتفاق ہوا ہے، ملک و قوم کے مفاد کے لیے مل کر چلا جائے گا اور اس حوالے سے ن لیگ اور ایم کیو ایم میں بنیادی نکات طے پاگئے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید بتانا تھا کہ اس ملاقات میں صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور تجاویز کا تبادلہ ہوا، دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مجموعی سیاسی صورتحال اور اب تک رابطوں پر بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا۔

مزید خبریں :