Time 12 فروری ، 2024
پاکستان

ن لیگ کو پنجاب میں مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں پر ہمدردی سے نقصان ہوا: رانا ثنا

نواز شریف کا خیال تھا اور ہے کہ سادہ اکثریت نہ ملے تو دوسروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانی چاہیے: ن لیگی رہنما کی جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو— فوٹو: فائل
نواز شریف کا خیال تھا اور ہے کہ سادہ اکثریت نہ ملے تو دوسروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانی چاہیے: ن لیگی رہنما کی جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو— فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو  وسطی پنجاب میں نقصان مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں پر ہمدردی سے ہوا ہے۔

جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا خیال تھا اور ہے کہ سادہ اکثریت نہ ملے تو دوسروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانی چاہیے۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ نواز شریف کریں گے تاہم پارلیمانی پارٹی انہیں مشورہ دے سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ایم کیو ایم نے ہم سے مذاکرات میں حصہ نہیں مانگا بلکہ اپنے مطالبات پر بات کی ہے، ان کا ایک مطالبہ آئینی ترمیم کا ہے مگر نئی پارلیمنٹ ایک معلق پارلیمنٹ ہے۔

رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز سے بھی شکوہ کیا، انہوں نے کہا میڈیا کے خلاف کمنٹس جس اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے وہ ان کا اکاؤنٹ نہِیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جیو نیوز کو چاہیے تھا کہ وہ انہیں فون کر کے کنفرم کر لیتے۔

جیو نیوز نے ان کے ساتھ ریکارڈ شیئر کیا کہ رانا ثنااللہ سے جیو نیوز کی ٹیم نے تین روز کے دوران کئی بار رابطے کی کوشش کی مگر وہ دستیاب نہیں ہوئے۔

مزید خبریں :