16 فروری ، 2024
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے شوق میں ایک برقع پوش شخص پشاور بی آر ٹی بس میں گھس گیا، برقع پہن کر مردوں کی سیٹ پر سفرکرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جیو نیوز بات چیت کرتے ہوئے ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے کہا کہ برقع پوش شخص خواتین کی نشستوں پر نہیں بلکہ مردانہ سیٹ پر بیٹھا تھا اور بی آر ٹی رولز کے تحت برقع پہن کر سفر کرنے پر کوئی پابندی اور سزا نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ برقع پہنن کر سفر کرنے پر پابندی یا سزا نہ ہونے باعث اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
شہری کا کہنا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر شہرت کیلئے برقع پہن کر سفر کیا۔