Time 16 فروری ، 2024
پاکستان

اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں: خالد مقبول

اس وقت اپنی سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کی بات کرنی چاہیے: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی/ فائل فوٹو
اس وقت اپنی سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کی بات کرنی چاہیے: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی/ فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سب مل کر بیٹھیں اور مسائل سے پاکستان کو نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو اپنی سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کی بات کرنی چاہیے، موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انتخابات جیتنے اور ہارنے والے دونوں ہی اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، یہ روش ختم ہونی چاہیے۔

انہوں نے انتخابات کے حوالے سے مزید کہا کہ ملکی اداروں نے پُرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جس پر وہ لائق تحسین ہیں۔


مزید خبریں :