26 فروری ، 2012
جدہ … ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز سعودی عرب کے شہر جدہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں۔سعودی وزیر دفاع کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ جہاز سعودی حکومت کی اجازت سے لنگرانداز ہوئے ہیں مگر انہیں اگلی منز ل کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔سعودی وزارت دفاع نے یہ وضاحتی بیان ایرانی امیر البحر حبیب اللہ سیاری کے اس بیان کے جواب میں جاری کیا ہے ،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد خطے کے ملکوں کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کرنا اور ایران سے ڈرانے دھمکانے والی پالیسی کا مقابلہ کرنا ہے۔