کھیل
Time 19 فروری ، 2024

زیک کرولی کا متنازع آؤٹ، بین اسٹوکس کا امپائرز کال کو ختم کرنیکا مطالبہ

بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ریک کرولی کے متنازع آؤٹ نے نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ فوٹو فائل
بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ریک کرولی کے متنازع آؤٹ نے نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ فوٹو فائل

بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں انگلش بیٹر زیک کرولی کے متنازع ایل بی ڈبلیو آؤٹ کے فیصلے نے نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کو 122 رنز پر آل آؤٹ ہو کر دوسری جنگ عظیم کے بعد رنز سے اعتبار سے اپنی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد 5 میچوں کی سیریز میں بھارت کی برتری دو ایک ہو گئی ہے۔

ا نگلینڈ کی بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 434 رنز کی شرمناک شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے امپائرز کال کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

انگلش  ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف حالیہ میچ کے دوران متنازع ایل بی ڈبلیو فیصلے کے بعد ڈیسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) سے امپائر کی کال کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین اسٹوکس نے امپائر کال پر انگلش بیٹر زیک کرولی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا امپائر کی کال پر آؤٹ ہونے کے باوجود گیند اسٹمپ پر نہیں لگی جس نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں الجھن کو بڑھا دیا۔

اسٹوکس نے میچ ریفری جیف کرو کو بتایا کہ گیند اسٹمپ سے نہیں ٹکرا رہی، امپائر کے فیصلے اور  ری پلے کے درمیان تضاد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوکس نے فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت اور درستگی کی ضرورت پر زور دیا۔

انگلش کپتان کا کہنا تھا ہم کھیل میں شفافیت چاہتے ہیں جیسا کہ ہم ری پلے میں دیکھ سکتے ہیں کہ گیند وکٹ سے نہیں ٹکرا رہی۔

اسٹوکس نے مزید کہا کہ ہم ٹیسٹ ہارنے پر شکایت نہیں کر رہے، انگلینڈ کی شکست سے دکھ ہوا لیکن ہم پر امید ہیں کہ بھارت کے خلاف سیریز جیت سکتے ہیں۔

مزید خبریں :