20 فروری ، 2024
بالی وڈ انڈسٹری کے معروف کامیڈی اداکار جونی لیور نے اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
ایک بھارتی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جونی لیور نے اپنی زندگی میں مشکل وقت کو یاد کیا اور بتایا کہ وہ بچپن میں بہت مشکلات سے دوچار رہے۔
اداکار نے بتایا کہ وہ ایک غریب خاندان سے ہیں جہاں مالی مسائل بہت زیادہ تھے اور ان کے والد بھی بہت سخت تھے، اپنے والد کے رویے سے تنگ آکر انہوں نے 13 سال کی عمر میں خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
جونی لیور کا کہنا تھا کہ وہ ٹرین کی پٹریوں پر جا کر لیٹ گئے تھے کیونکہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آگئے تھے لیکن جب انہوں نے اپنی بہنوں کے آنسو دیکھے تو وہ پٹری سے کھڑے ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچپن میں بہت قتل ہوتے دیکھے ہیں، اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو وہ جرائم کی دنیا میں ہوتے۔
اداکار کا کہنا تھاکہ انڈسٹری کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ انہیں کام دیا ورنہ وہ گینگسٹر بن کر رہ جاتے۔