20 فروری ، 2024
سیشن جج ناصر جاوید رانا کو جج محمد بشیرکی جگہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کا جج تعینات کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکو بطور او ایس ڈی اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
سیشن جج ناصر جاوید رانا اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج تعینات کردیے گئے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ان کے علاوہ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد کا سیشن جج ایسٹ تعینات کردیا گیا۔