جرائم
Time 20 فروری ، 2024

پشاور: گاڑی راستے سے نہ ہٹانے پر فریقین کے درمیان فائرنگ، بچی سمیت 4 افراد زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور میں گاڑی راستے سے نہ ہٹانے پر گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں گاڑی راستے سے نہ ہٹانے کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جس میں ایک کی حالت غیر بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

مزید خبریں :