دنیا
26 فروری ، 2012

کابل میں دوامریکی فوجی افسروں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے،پنیٹا

کابل میں دوامریکی فوجی افسروں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے،پنیٹا

واشنگٹن … امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہاہے کہ کابل میں دوامریکی فوجیوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے۔واشنگٹن میں پینٹاگان کے ترجمان جارج لٹل کا کہنا ہے کہ امریکی وزیردفاع نے اپنے افغان ہم منصب عبدالرحیم وردک سے ٹیلی فون پرگفت گومیں مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکام کو اتحادی فوجیوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن کارروائی اورتشددکے واقعات میں کمی کیلیے اقدامات کرناچاہیے۔ترجمان کے مطابق افغان وزیردفاع نے دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پرمعافی مانگ لی ہے اورکہا ہے کہ صدرکرزئی نے مذہبی رہنماوٴں، پارلیمنٹیرینز،سپریم کورٹ کے ججوں اوردیگر سینئرافغان حکام سے کہا ہے کہ وہ تشدد کے خاتمے کیلیے فوری اقدامات کریں۔عبدالرحیم وردک نے لیون پنیٹا کو واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ ہفتے کے روز کابل میں افغان وزارت داخلہ کی عمارت میں ایک شخص نے اچانک فائرنگ کرکے دوامریکی فوجیوں کوہلاک کردیاتھا۔طالبان نے واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کابدلہ لیا ہے مزیدحملے کریں گے۔

مزید خبریں :