پاکستان
Time 22 فروری ، 2024

پنجاب میں 100 ارب کی لاگت سے بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز

پنجاب حکومت نے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ابتدائی طور پر 40 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔ فوٹو فائل
پنجاب حکومت نے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ابتدائی طور پر 40 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔ فوٹو فائل

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نےبنجر اور خالی زمینوں کو قابل استعمال لانے کے لیے 100 ارب روپے کی لاگت کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ 

وفاقی حکومت کے تعاون سے زراعتی زمینوں کی فراہمی کے لیے گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے تحت پنجاب حکومت نے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت بنجر اور خالی زمینوں کو آباد کرنے کے لیے 100 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

پنجاب بورڈ  آف ریونیو کی جانب سے منصوبے کے لیے زمین کی فراہمی رواں سال فروری میں کی جا چکی ہے اور ابتدائی طور  پر  40 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے مزید فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے اور  زراعت کے مختلف منصوبوں سے کٹوتی کر کے 25 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

منصوبے کے لیے بلاسود 100 ارب روپے کا قرض دیا جائےگا جس کی رقم 7 سال میں منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدن سے واپس پنجاب حکومت کو ملےگی۔

مزید خبریں :