25 جنوری ، 2013
نیو یارک…سلامتی کونسل نے دہشتگردی کیخلاف ڈرون طیاروں کے استعمال کی منظوری دیدی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈرون طیاروں کااستعمال ”کیس ٹو کیس“ہوگا۔ڈرون دہشتگردوں کی معلومات کیلئے کانگومیں استعمال ہونگے۔ڈرون طیاروں کے استعمال کی منظوری سلامتی کونسل کے صدرمسعوداحمدخان نے دی۔منظوری کاخط سلامتی کونسل نے سیکریٹری جنرل بان کی مون کوبھجوادیاگیا ہے۔واضح رہے کہ مسعوداحمدخان اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر ہیں۔