کھیل
Time 23 فروری ، 2024

راشد خان کی غیر موجودگی میں شاہین کی کپتانی بے نقاب ہورہی ہے: اظہر علی

اب اندازہ ہورہا ہے کہ راشد خان مڈل اوورز میں رنز روک کر باقی بولرز کیلئے آسانیاں یدا کرتا تھا وہ اب نہیں ہے : اظہر علی/فوٹوفائل
اب اندازہ ہورہا ہے کہ راشد خان مڈل اوورز میں رنز روک کر باقی بولرز کیلئے آسانیاں یدا کرتا تھا وہ اب نہیں ہے : اظہر علی/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان  اظہر علی کا کہنا ہے کہ راشد خان کی عدم موجودگی میں لاہور قلندرز کی بولنگ اور شاہین آفریدی کی کپتانی بے نقاب ہونا شروع ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران اظہر علی نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے اب شاہین آفریدی کی کپتانی اور لاہورز قلندرز کی بولنگ ایکسپوز ہونا شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ 2 سال سے ٹورنامنٹ چیمپئن رہ چکی ہے لیکن اب اندازہ ہورہا ہے کہ راشد خان مڈل اوورز میں رنز روک کر باقی بولرز کیلئے آسانیاں پیداکرتا تھا  لیکن وہ اب نہیں ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ شاہین  اور حارث فام میں نہیں ہیں، اس کے علاوہ اب آہستہ آہستہ کپتانی بھی ایکسپوز ہورہی ہے، ملتان سلطانز کے افتخار کی بیٹنگ کے دوران کئی چیزیں محسوس کی گئیں، اس میچ کے دوران افتخار جب نئی گیند کا سامنا کرنے آئے توبولرز  نے افتخار کو ٹانگوں پر گیندیں کروائیں جب کہ فائن لیگ کا فیلڈر اوپر تھا ، بولرز اور کپتان کے درمیان کوئی ہم آہنگی محسوس نہیں ہوئی۔

سابق کپتان نے مزید کہا میرا خیال ہے کہ اب لاہور قلندرز کی ٹیم کو پتا چلے گا ایک ٹیم کا کوئی خاص کھلاڑی چلاجائے  تو ایک کپتان کیلئے مینیج کرنا کتنا مشکل ہوجاتا ہے۔ 

مزید خبریں :