کھیل
Time 24 فروری ، 2024

جے شاہ کی وارننگ نظر انداز کرنے پر بھارتی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونیکا امکان

بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے جے شاہ کے حکم کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی: بھارتی میڈیا—فوٹو: فائل
بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے جے شاہ کے حکم کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی: بھارتی میڈیا—فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایشان کشن اور شریاس ایئر کے بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونے کا امکان ہے۔

بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) کے سیکرٹری جے شاہ نے گزشتہ ہفتے سینٹرل کنٹریکٹ والے بھارتی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ڈومیسٹک کرکٹ پر ترجیح دینے کے خلاف خبردار کیا تھا۔

گزشتہ دنوں شریاس ایئر، دیپک چاہر اور ایشان کشن نے رانجی ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں شرکت نہیں کی تھی جس کے بعد جے شاہ نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

تاہم کھلاڑیوں نے انتباہ کے باوجود کان نہ دھرے جس کے بعد اب یہ امکان ہے کہ دونوں کھلاڑی بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہوجائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے 24-2023 کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست پہلے ہی چن لی ہے  جس میں ایشان کشن اور شریاس ایئر کے نام فہرست سے غائب ہیں۔

بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے جے شاہ کے حکم کے باوجود  ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی۔

مزید خبریں :