Time 24 فروری ، 2024
پاکستان

نئی قومی اسمبلی میں 112 کا تعلق زمینداری کے شعبے سے ہے

نئی قومی اسمبلی میں زمینداروں کی اکثریت ہے۔

جیو الیکشن سیل کی تحقیق کے مطابق نومنتخب 265  ارکان میں سے 112کا تعلق زمینداری کے شعبے سے ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 83 کامیاب امیدواروں کا ذریعہ آمدنی کاروبار جبکہ 20 نے صرف سیاست کرنے کا بتایا۔

نئی قومی اسمبلی میں 112 کا تعلق زمینداری کے شعبے سے ہے

قومی اسمبلی میں 16 وکلا، 7 ڈاکٹر، 4 انجینئرز، 4 علمائے کرام اور عالم ،تین گدی نشین جبکہ تین کا تعلق درس و تدریس کےشعبے سے نظر آیا۔ 13نومنتخب ممبران دیگر شعبوں سے منسلک ہیں۔

مزید خبریں :