کھیل
Time 25 فروری ، 2024

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، ہسارانگا اور گرباز پر پابندی اور جرمانہ عائد

سری لنکن کپتان وانندو ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.13 اور رحمان اللہ گرباز لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے ہیں: آئی سی سی — فوٹو: فائل
سری لنکن کپتان وانندو ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.13 اور رحمان اللہ گرباز لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے ہیں: آئی سی سی — فوٹو: فائل

سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کپتان وانندو ہسارانگا اور افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز پر جرمانہ اور پابندی کردی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کپتان وانندو ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.13 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے ہیں۔

آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر وانندو ہسارنگا پر 24 مہینوں میں 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر 2 انٹرنیشنل میچوں کی پابندی عائد کردی جبکہ ہسارنگا کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد وانندو ہسارنگا نے امپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو بھی آ ئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پانے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں رحمان اللہ گرباز کو امپائر کا فیصلہ نہ ماننے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :