پاکستان
Time 25 فروری ، 2024

ایم کیوایم نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نام فائنل کر لیا

پارٹی کی جانب سےعلی خورشیدی وزیراعلیٰ کےامیدوارہوں گے : ترجمان ایم کیو ایم پاکستان/فوٹوفائل
 پارٹی کی جانب سےعلی خورشیدی وزیراعلیٰ کےامیدوارہوں گے : ترجمان ایم کیو ایم پاکستان/فوٹوفائل 

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لیے نام فائنل کر لیاگیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے علی خورشیدی وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے جس کی منظوری بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

مزید خبریں :