26 جنوری ، 2013
قاہرہ…مصر کے التحریر اسکوائر پر پر تشدد مظاہرے جاری،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔سابق مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف انقلاب کی دوسری سالگرہ پر حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سیکولر گروپوں نے صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔التحریر اسکوائر پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا تو فضا دھوئیں سے بھر گئی۔سوئز کے علاقے میں 8افراد کی ہلاکت کے بعد حالات سے نمٹنے کے لئے فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔جب کہ اسماعیلیہ میں ایک شخص کو گولی مار کے ہلاک کر دیا گیا۔حکام کے مطابق مظاہروں کے دوران 456 افراد زخمی ہوئے۔