کراچی: تیز رفتار کار نے فٹ پاتھ پر سوئے بے گھر افراد کو کچل ڈالا، 2 بھائی جاں بحق

جاں بحق اور زخمی تمام افراد آپس میں بھائی اور بے گھر ہیں، واقعے کے وقت فٹ پاتھ پر سو رہے تھے: پولیس
جاں بحق اور زخمی تمام افراد آپس میں بھائی اور بے گھر ہیں، واقعے کے وقت فٹ پاتھ پر سو رہے تھے: پولیس

کراچی میں ناگن پل کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے بے گھر افراد پر چڑھ گئے جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کار میں نشے میں دھت 2 افراد سوار تھے، واقعے کے بعد کار سوار گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد آپس میں بھائی  اور بے گھر ہیں، واقعے کے وقت وہ لوگ فٹ پاتھ پر سو رہے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 22 سالہ بالے اور 8 سالہ اشوک شامل جبکہ زخمیوں میں سری رام، سیتا رام اور لالے شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی کے بچ جانے والے تیسرے بھائی ستارہ نے بتایا کہ وہ 6 بھائی ہیں، دن کے اوقات ٹھیلے پر فروٹ اور سبزی بیچ کر گزر اوقات کرتے ہیں، واقعے کے وقت تمام بھائی فٹ پاتھ پر سو رہے تھے۔

مزید خبریں :