دنیا
26 جنوری ، 2013

بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا آغاز، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا آغاز، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

نئی دہلی…بھارت اپنا آج64 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیر ی یوم سیاہ منا رہے ہیں۔بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں دن کا آغاز سرکاری تقریب سے ہوا۔اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد شہر میں تعینات ہے۔پریڈ میں مہمان خصوصی بھوٹان کے بادشاہ ہیں اور وزیر اعظم من موہن سنگھ بھی اس موقع پر موجود ہیں۔ سالانہ پریڈ کو دیکھنے کے لئے اعلیٰ شخصیات بھی شریک ہیں۔بھارتی یوم جمہوریہ پر جموں او رکشمیر میں یوم سیاہ منایا جار ہا ہے،اس موقع پر کاروبار بند اور سڑکیں ویران ہیں۔یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو یاد دلانا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے انکار بھارت کے جمہوری ملک ہونے کے دعووں کے خلاف ہے۔ حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے آج ریاست میں شٹرڈاو?ن ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :