26 جنوری ، 2013
کراکس…وینزویلا کی جیل میں ہونے والے فسادات میں 50 سے زائد افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہو گئے۔جنوب مغربی وینزویلا میں ہونے والے جیل فسادات میں مقامی میڈیا کے مطابق 50 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ Centro Occidental jail کے وزیر جیل خانہ جات کے مطابق جیل میں فسادات اس وقت پھوٹ پڑے جب ہتھیاروں کی تلاشی کے لئے جیل کا معائنہ شروع کیا گیا۔ بڑی تعداد میں قیدیوں کے ورثاء جیل کے باہر اپنے پیاروں کی خیریت معلوم کرنے کے لئے پریشان کھڑے رہے۔وزیر جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ فسادات میں جیل میں موجود مسلح گروپ شامل ہیں۔