Time 28 فروری ، 2024
پاکستان

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا— فوٹو:فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا— فوٹو:فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کےپیش نظرتمام افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

اعلامیے کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکموں کے افسران کوپلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہدایت کی کہ تمام محکمےہنگامی صورتحال کےلیے سیل کا قیام عمل میں لائیں اور تمام ملازمین بارشوں سے نمٹنے کیلئے ہیڈ آفس میں الرٹ رہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید خبریں :