Time 29 فروری ، 2024
پاکستان

اپوزیشن میں بیٹھنے یا حکومت میں جانے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا: خالد مقبول

ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہو ایم کیو ایم کا گورنرنہ بنے لیکن نہیں لگتا کہ مسلم لیگ ن کا بھی یہی خیال ہوگا: خالد مقبول— فوٹو: فائل
ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہو ایم کیو ایم کا گورنرنہ بنے لیکن نہیں لگتا کہ مسلم لیگ ن کا بھی یہی خیال ہوگا: خالد مقبول— فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت میں جانے یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نہ ہم زبردستی حکومت میں جانا چاہتے ہیں اور نہ ہی ابھی تک ن لیگ کی طرف سے انکار آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راستہ تعاون کا ہونا چاہیے، ضروری نہیں کہ وہ راستہ کابینہ سے ہوکر جائے۔

ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کون ہوگا یہ ن لیگ کو طے کرنا ہے، ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہو ایم کیو ایم کا گورنرنہ بنے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ مسلم لیگ ن کا بھی یہی خیال ہوگا۔

مزید خبریں :