26 فروری ، 2012
پشاور…پشاور میں بغیر شیڈول بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے زندگی کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔ پشاور کے شہری علاقوں میں روزانہ دس سے بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی منقطع رہتی ہے ۔ جس سے زندگی کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔بجلی کی بندش سے ایک طرف امتحانات کی تیاریوں میں مصروف بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے دوسری طرف اکثر علاقوں میں ٹیوب ویل بند ہونے سے پانی کی بھی قلت پیدا ہوتی ہے۔ پیسکو حکام کے مطابق صوبے کے شہری علاقوں میں شیڈول کے مطابق چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تاہم سسٹم اوور لوڈ ہونے پر سینٹرل کنٹرول روم اسلام آباد سے بھی مختلف فیڈرز کی بجلی بند کردی جاتی ہے۔