دنیا
26 جنوری ، 2013

مصر: فٹبال میچ ہنگامے میں ملوث 21 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

مصر: فٹبال میچ ہنگامے میں ملوث 21 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

قاہرہ…مصر کی عدالت نے گذشتہ برس ہونے والے فٹبال ہنگامہ میں ملوث 21 ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔گذشتہ سال سعید نامی شہر میں فٹبال میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے حامیوں کے درمیان لڑائی کے ہنگامہ میں 74 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جیتنے والی ٹیم المصری کے حامی میچ ختم ہونے کے بعد میدان میں داخل ہوگئے اور ہارنے والی ٹیم الاہلی کے حامیوں پر حملہ کردیا تھا۔عدالت نے اِن ہنگاموں میں ملوث افراد کو سزائے موت سنادی۔اس موقع پر مرنے والے افراد کے لواحقین نے خوشی سے نعرے لگائے۔جب کہ سزائے موت پانے والے افراد کے عزیزوں نے جیل پرحملے کی کوشش کی۔عدالت نے فیصلہ کو توثیق کے لئے ملک کے مفتی اعظم کے سپرد کر دیا ہے ۔

مزید خبریں :