Time 29 فروری ، 2024
جرائم

بہاولنگر میں پولیس اہلکارکی خاتون سے مبینہ زیادتی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بہاولنگر  میں پولیس اہلکار نے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزم 25 فروری کو خاتون کو نوکری کاجھانسہ دے کر نامعلوم مقام لےگیا، مبینہ زیادتی کی اور  ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس ترجمان کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا  ہے اور  پولیس اہلکار کو  فوری طور پر معطل کرکےمحکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نصیر اور وہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، ملزم نےدھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل ہوجائےگی۔

ڈی پی اونصیب اللہ  خان نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئےکہا  ہےکہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورےکیے جائیں گے ۔

مزید خبریں :