پی ٹی آئی کی انتخابی دھاندلی کیخلاف اور پارلیمانی ووٹ کیلئے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پی ٹی آئی وفد نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کیں— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی وفد نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کیں— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کیخلاف مشترکہ احتجاج اور پارلیمان میں اپنے اسپیکر اور وزیر اعظم کے امیدواروں کو ووٹ کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب کی قیادت میں وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی جس میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت احتجاج اور قومی اسمبلی میں اسپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمرایوب، اسد قیصر اور حامد خان نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات بھی کی، پی ٹی آئی وفد نے محمود اچکزئی سے پارٹی امیدوار کیلئے ووٹ دینے کی درخواست کی۔

محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی وفد کو جواب دیا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمرایوب مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے پاس ووٹ مانگنے آئے ہیں اور ووٹ مانگنا ہمارا کام ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے اپنے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے امیدواروں کیلئے ووٹ مانگیں گے۔

مزید خبریں :