کاروبار
26 جنوری ، 2013

پارلیمنٹیرینز تنخواہوں سے باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں،چیئرمین ایف بی آر

پارلیمنٹیرینز تنخواہوں سے باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد…فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین علی ارشد حکیم نے کہاہے کہ پارلیمنٹیرینز اپنی تنخواہوں سے باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں،سالانہ گوشواروں میں ہر چیز واضح ہو جاتی ہے۔جبکہ ٹیکس ایمنسٹی کا بل منظوری کیلئے پارلیمنٹ کو بھجوا دیا ہے۔چیئرمین ایف بی آرعلی ارشد حکیم نے کسٹمز ڈے کے موقع پر لاہورمیں نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا ،اس موقع پرتقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے اگلے سال سے ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے،ان کاکہناتھا کہ تحت ٹیکس نادہندگان ابتدائی طور پر 40ہزار روپے جمع کرا کے این ٹی این نمبرحاصل کر سکیں گے ، چیئرمین ایف بی آرنیکہاکہ کسٹمزصارفین کے حوالے سے سہولتوں میں مرحلہ وار بہتری لا رہے ہیں اوران کی اولین ترجیح ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانا ہے۔

مزید خبریں :