پاکستان
26 جنوری ، 2013

کامران فیصل کیس : ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

کامران فیصل کیس : ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد…اسلام آباد پولیس نے نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی ہلاکت کے حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسر کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے جس کے ساتھ کامران فیصل کی پوسٹمارٹم رپورٹ، ایف آئی ٓآر کی کاپی اور گواہوں کے بیانات کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔ ابتدائی رپورٹ میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کامران فیصل نے خود کشی کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کامران فیصل کی ہلاکت کے کیس میں ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی، کیمیکل ایگزیمنر رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔

مزید خبریں :