پاکستان
26 جنوری ، 2013

کراچی میں امن کیلئے پولیس کو سیاسی دباوٴ سے آزا د کرنا ہوگا، نواز شریف

کراچی میں امن کیلئے پولیس کو سیاسی دباوٴ سے آزا د کرنا ہوگا، نواز شریف

لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماوٴں کو کراچی میں ووٹر لسٹوں کی درستی کے معاملے کا فوری نوٹس لینے کی ہدایت کر دی اور کہاکہ آئندہ الیکشن کی تیاریوں، عوام سے رابطے اور دوسری جماعتوں سے الائنس کے سلسلے میں مشاورت کی جائے، کراچی میں امن و امان کیلئے پولیس کو سیاسی دباوٴ سے آزا د کرنا ضروری ہے۔ جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماوٴں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس کی صدارت محمد نواز شریف نے کی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے وفاق کے علاوہ دیگر صوبوں خصوصاً سندھ میں بھی عوام کو مایوس کیا، آئندہ عام انتخابات میں عوام بھی پیپلز پارٹی کو مایوس کریں گے۔ ان کا کہناتھاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی بحالی مسلم لیگ ن کا اولین ایجنڈا ہے، کراچی کو روشنیاں لوٹائیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں معیشت کا پہیہ چلے گا تو اس کے اثرات پورے ملک پر پڑیں گے، کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس کی تنظیمِ نواور اسے سیاسی دباوٴ سے آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :